کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گزری میں شہری کو پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی مہنگی پڑ گئی ، آپے سے باہر شہری نے پولیس اہلکار کو جوتا مار دیا،پولیس نے گرفتار کرکےحوالات کی سیرکرادی۔
کراچی میں لاک ڈاؤن کا 28 واں روزہے ، گزری میں پولیس ناکہ پر شہری اور پولیس اہلکار میں تلخ کلامی ہوئی ، پولیس اہلکار گاڑی سوار کی خاموشی سے وڈیو بناتے رہے، شہری فہیم نے پولیس اہلکار کو معطل کرنے کی دھمکی دی اور تعیش میں آکر پولیس اہلکار کو جوتا ماردیا۔
پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فہیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، جبکہ شہری کی ویڈیوبنانےپراہلکاروں کےخلاف بھی کارروائی شروع کردی۔