گریٹر مانچسٹر کی تجارتی سٹیٹ کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی

لندن (92 نیوز) گریٹر مانچسٹر کی تجارتی سٹیٹ کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر کے صنعتی علاقے میں موجود ایک گو دام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائیٹر کی دس گاڑیوں کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ایمرجنسی سروسز نے عوام کو اپنی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت کر دی۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ گودام کے چھت پر لگی ہے۔ واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔