Sunday, September 25, 2022

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی ، ملزم اختر علی وکلا کے ہتھے چڑھ گیا

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی ، ملزم اختر علی وکلا کے ہتھے چڑھ گیا
September 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ دست درازی کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے آنیوالا ملزم اختر علی شہریوں اور وکلا کے ہتھے چڑھ گیا۔

مشتعل افراد نے ملزم اختر علی کی خوب پٹائی کر دی ۔ ملزم اختر علی سیشن عدالت میں عبوری ضمانت کیلئے آیا تھا۔ شہریوں اور وکلاء نے پکڑ لیا اور درگت بنا ڈالی۔ ملزم اختر علی کیخلاف دیگر شہریوں کے مقدمات بھی ہیں۔