Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی ، ملزم شہروز سعید کی 3 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی ، ملزم شہروز سعید کی 3 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور
August 21, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سیشن عدالت لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کیس میں مقدمہ میں نامزد ملزم شہروز سعید کی 3 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔

آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ ادھر پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے مزید متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد کی تعداد 66 ہو گئی۔ پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل کرا لیا۔

دوسری جانب گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے دست درازی کی دھول بیٹھی نہیں کہ رکشہ میں بیٹھی خواتین کے ساتھ اوباش نوجوان کی سرعام بدتمیزی اور غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ اوباش نوجوان نے چلتی ٹریفک میں خواتین سے چھیڑخانی کی جبکہ دیگر نازیبا جملے بھی کستے رہے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں تھانہ لاری اڈا میں درج کر لیا۔ مقدمہ دس سے بارہ نامعلوم افراد کیخلاف ناقابل ضمانت دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کا کھوج لگانے کیلئے ویڈیو کا فرانزک کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو فرانزک میں ملزمان کے چہروں کی شناخت اور جائے وقوعہ کا تعین کیا جائیگا۔ پولیس کی جانب سے ویڈیو میں نظر آنے والے موٹر سائیکلز کا نمبر بھی ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔