Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گریٹراقبال پارک واقعہ کی تفتیش ، تمام ویڈیوز فرانزک کے لیے بھجوا دی گئیں

گریٹراقبال پارک واقعہ کی تفتیش ، تمام ویڈیوز فرانزک کے لیے بھجوا دی گئیں
August 26, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گریٹراقبال پارک واقعہ کی تفتیش میں تمام ویڈیوز فرانزک کے لیے بھجوا دی گئیں۔

گریٹراقبال پارک میں خاتون کی بے حرمتی کے واقعے میں تفتیشی ٹیم نے پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم کو کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام ویڈیوز فرانزک کے لیے بھجوائی جا چکی ہیں۔ متاثرہ خاتون کے پھٹے کپڑوں  سے فنگر پرنٹس لینے کے لئے سیمپل مختلف محکموں کو بھجوا دیئے گئے۔ تفتشی ٹیم نادرا کے ریکارڈ سے مزید  ملزمان کی شناخت کے عمل کا  جاری ہے۔ جائے وقوعہ کا  نقشہ بنوا لیا گیا۔ ملزمان  کی گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں۔

تفتیشی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کا جسمانی ریمانڈ عدالت سے لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔