Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گریٹراقبال پارک میں لڑکی سے ہجوم کی دست درازی واقعہ کا مقدمہ درج، 20 افراد گرفتار

گریٹراقبال پارک میں لڑکی سے ہجوم کی دست درازی واقعہ کا مقدمہ درج، 20 افراد گرفتار
August 19, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گریٹراقبال پارک میں لڑکی سے ہجوم کی دست درازی کے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مختلف علاقوں سے 20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی پر گرفتاریاں شروع ہوگئیں، پولیس ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر واقعہ سے متعلق اٹھارہ سے تیس سال کے 20 افراد کو حراست میں لے لیا۔

زیرِحراست افراد کے موبائل نمبرز کی 14 اگست کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی، اِن افراد کو ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد سے میچ کیا جائے گا۔ حراست میں لیے گئے افراد کو تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا گیا۔

ملزموں کی شناخت کے لیے آئی جی پنجاب نے چیئرمین نادرا سے رابطہ کیا اور تصاویر بھجوائیں، ڈی آئی جی آپریشنز نے متاثرہ لڑکی سے ملاقات  انصاف فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔