گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے ہالینڈ روانہ
لاہور (92 نیوز) گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے ہالینڈ روانہ ہو گئے۔ بائیس رکنی اسکواڈ پر مشتمل قومی ہاکی ٹیم نے رات دو بجے ہالینڈ کے لیے اڑان بھری۔ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان 23 جون کو زور کا جوڑ پڑے گا ۔
قومی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ کہتے ہیں بھارت کیخلاف میچ کو چیمپئنز ٹرافی کی گیم سمجھ کر کھیلیں گے ، کوشش کریں گے ٹائٹل جیت کر عوام کو عید کا تحفہ دے سکیں۔
ٹورنامنٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ہالینڈ، آسٹریلیا، ارجنٹائن، بیلجیئم اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔
23 جون کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے،،26 جون کو ہالینڈ سے ، 28 جون کو ارجنٹائن سے ،29 جون کو بیلجیئم سے ہو گا۔
ایونٹ کا فائنل یکم جولائی کو کھیلا جائے گا۔