Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گرین شرٹس نے کیویز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پچھاڑ دیا

گرین شرٹس نے کیویز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پچھاڑ دیا
January 25, 2018

آک لینڈ (92 نیوز) کیویز کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں گرین شرٹس نے کیویز کو پچھاڑ دیا ۔
کیویز کے دیس میں مسلسل فلاپ ہونے والی قومی بیٹنگ لائن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں چل پڑی ۔
کیویز کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں قومی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور جو بولر سامنے آیا اس کی جم کر پٹائی کی ۔
دوسرے ٹی 20 میں گرین شرٹس کی جانب سے خوب چھکے چوکوں کی بارش ہوئی اور ٹاپ آرڈر،مڈل آرڈر سب نے اپنا کام کر دکھایا ۔
اوپننگ جوڑی نے کیویز پر پریشر بڑھایا تو فخر زمان نے 28 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور احمد شہزاد نے 44 رنز جوڑے ۔
دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 94 رنز بنائے ۔
ادھر کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم نے بھی خوب لاٹھی چارج کیا ۔
سرفراز احمد 41 رنز پر آؤٹ ہوئے تو بابر اعظم پچاس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
بیٹنگ لائن کی شاندار پرفارمنس کی بدولت پاکستان نے 201 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ۔