Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گرین شرٹس انجریز کے بھنور میں پھنس کر رہ گئی

گرین شرٹس انجریز کے بھنور میں پھنس کر رہ گئی
May 27, 2015
آکلینڈ(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شکستوں کے بھنور سے تو نکل آئی ہے لیکن کھلاڑیوں کی پے در پے انجریز کی وجہ سے ٹیم اب بھی شکستہ حال ہے۔ ناقص فارم اور فٹنس مسائل کوچ اور کپتان کے لئے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ زمبابوے اور یو اے ای کے خلاف پاکستان میچ توجیت گیا لیکن دو فاسٹ باؤلرز محمد عرفان اور سہیل خان کو فٹنس کی قربانی دینا پڑی۔   کپتان اور کوچ نے امید دلائی کہ عرفان اور سہیل فٹ ہیں تو حارث سہیل کے  زخمی ہو نے کی اطلاع ملی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاپ آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو  ایڑی میں تکلیف ہے، پھر  خبر ملی کہ  دایاں گھٹنا بھی زخمی ہے۔ ایسے میں امکان ہے کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ان کی جگہ  ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ناصر جمشید  کی گزشتہ  تین میچز  میں ناقص کارکردگی  کے بعد اب ایک بار پھر تجربہ کار یونس خان کو فائنل الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے یونس خان  کا بلا بھی گو کہ  خاموش ہے  اورانہوں نے بھی دو میچز میں صرف چھے رنز بنا ئے ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایک بار پھر میدان میں اتارنے پر تیار نہیں۔