گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی بھوک ہڑتال ،سی پی او آفس کے سامنے احتجاج
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نےعلامتی بھوک ہڑتال کے بارہویں روز سی سی پی او دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،اسپتالوں میں حفاظتی سامان کی عدم فراہمی پر محکمہ صحت اور حکومت پنجاب کو ایک روز کی مہلت دے دی،کہا بدھ تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو تمام صوبوں میں وزیراعلی پنجاب کا پتلا جلائیں گے۔
اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر آفس میں بارہ روز سے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے حفاظتی سامان کی فراہمی کے لیے علامتی بھوک ہڑتال کررکھی ہے ، ڈاکٹر پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسوں نے ریلی نکالی اور سی سی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدے داروں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صوبہ میں تیس فیصد سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز وبائی مرض کا شکار ہیں ، حکومت کو حفاظتی سامان کی فراہمی کے لیے ایک دن کی مہلت دیتے ہیں۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدے داروں کاکہناتھا کہ جو صورتحال ہےاس کے مطابق مئی میں اموات کی شرح بڑھے گی اور ڈاکٹر یاسمین راشد انا کا پتلا بنی ہوئی ہیں اور مذاکرات ہی نہیں کرتیں۔