Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گرینڈ سلیم کا پہلا دن ، وینس ولیمز ، سلون سٹیفینز کو شکست

گرینڈ سلیم کا پہلا دن ، وینس ولیمز ، سلون سٹیفینز کو شکست
January 15, 2018

میلبرن ( 92 نیوز ) سال کے پہلے گرینڈ سلیم  کے پہلے دن ہی اپ سیٹ ہو گیا ۔ آسٹریلین اوپن میں خواتین کے مقابلوں میں وینس ولیمز اور سلون سٹیفینز کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

پہلے میچ میں امریکا  کی وینس ولیمز  اور سوئٹزر لینڈ کی بنچیچ  میں مقابلہ ہوا ۔ سوئس ٹینس اسٹار نے  وینس ولیمز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور اسٹریٹ سیٹس سے چھ،تین ، سات ،پانچ سے کامیابی سمیٹی ۔

دوسرے مقابلے میں امریکا کی سلون سٹیفنز اور  چین کی ژنگ شوائے مقابل ہوئیں ۔ دونوں میں دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ پہلے سیٹ میں امریکی ٹینس اسٹار نے چھ ،دو   سے فتح حاصل کی ۔

چینی ٹینس اسٹار نے لگا تار دو سیٹز جیت کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔

ژنگ شوائے کی جیت کا اسکور دو،چھ،سات ،چھ، اور چھ ،دو رہا ۔