Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گرینڈ سلام فرنچ اوپن: اینڈی مرے اور ماریا شراپووا نے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، نوواک جاکووچ اور رافیل نڈال آج میچ کھیلیں گے

گرینڈ سلام فرنچ اوپن: اینڈی مرے اور ماریا شراپووا نے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، نوواک جاکووچ اور رافیل نڈال آج میچ کھیلیں گے
May 26, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) کلے کورٹ گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے پہلے راو¿نڈ کے میچز جاری ہیں، ماریا شراپووا اور اینڈی مرے نے میچ جیت کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی، آج نوواک جاکووچ اور رافیل نڈال کورٹ میں اتریں گے۔ برطانیہ کے تھرڈ سیڈ اینڈی مرے نے ارجنٹائن کے فکونڈو ایگلیرا کو شکست دی، انہوں نے چھ تین، چھ تین اور چھ ایک کے سکور سے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔ روس کی ماریا شراپووا ، اسٹونیا کی کایا کنیپی کو زیر کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے چھ دو اور چھ چار سے جیت اپنے نام کی۔ بیلاروس کی وکٹوریا ایزارینکا نے سپین کی ماریا ٹریسا کے خلاف آسان فتح حاصل کی، ان کا اسکور چھ دو اور چھ ایک رہا۔ خواتین کے دیگر مقابلوں میں جرمنی کی اینجلیک کربر اور آسٹریلیا کی اسمانتھا اسٹوسر نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔ مینز سنگلز میں سپین کے ٹامی رابریڈو اور بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے بھی کامیابی حاصل کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔