Monday, October 3, 2022

گرمی رخصت،برستے بادلوں نے سردی کی آمد کی نوید سنادی

گرمی رخصت،برستے بادلوں نے سردی کی آمد کی نوید سنادی
لاہور( 92 نیوز ) گرمی کی رخصتی ہو گئی جب کہ برستے بادلوں نے سردی کی آمد کی نوید سنا دی ۔  لاہور ، قصور سمیت کئی شہروں میں بارش سے  درجہ حرارت گر گیا ۔ بارش کے باعث نارووال میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں  جب کہ  محکمہ موسمیات نے بارشیں مزید دو روز تک جاری رہنے کی نوید سنا دی ۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر سیلابی صورتحال۔نالہ ڈیک  میں طغیانی کاخدشہ ہے ۔ دوسری جانب  کراچی میں گرمی آج بھی جی جلاتی رہی ،سمندری ہوائیں رکنے سے سورج کو من مانی کاموقع مل گیا۔چھبیس ستمبر تک موسم گرم رہےگا۔