Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گرمیوں میں پیدا ہونیوالے بچے صحت مند اور اونچے قد کے ہوتے ہیں: تحقیق

گرمیوں میں پیدا ہونیوالے بچے صحت مند اور اونچے قد کے ہوتے ہیں: تحقیق
October 17, 2015
لندن (ویب ڈیسک) سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پیدائش کا موسم بچوں کے پیدائشی وزن اور بلوغت کی عمر کو متاثر کرتا ہے جس کا نتیجہ ایک بالغ شخص کی مجموعی صحت اور اس کے قد پر ظاہر ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نئے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما میں پیدا ہونے والے بچوں میں بالغ صحت مند شخص ہونے کا امکان دوسرے موسموں میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں زیادہ تھا۔ برطانوی سائنس دانوں کے مطابق اس رجحان کا ممکنہ سبب یہ ہو سکتا ہے کہ ماں نے حمل کے دوران سورج کی زیادہ روشنی حاصل کی تھی اور نوزائیدہ بچے کو وٹامن ڈی کی زائد مقدار منتقل کی تھی۔ سائنسی رسالے ”جرنل ہیلی یون“ میں شائع ہونے والی تحقیق کی بنیاد ایک برطانیہ کے قومی صحت کے مطالعہ پر تھی جس میں محققین نے لگ بھگ 450 مردوں اور عورتوں کی نشوونما اور ترقی کا موزانہ کیا۔ کیمبرج یونیورسٹی سے منسلک تحقیق کاروں کی ٹیم کے مطابق پیدائش سے پہلے ماں کے پیٹ میں ملنے والے ماحول سے بچے کی ابتدائی زندگی پر فرق پڑتا ہے جس میں پیدائش سے پہلے کی صحت بھی شامل ہے جو کہ بعد کی زندگی پر اثر کرتی ہے اور یہ اثر پروگرامنگ کہلاتا ہے جس کے نتائج بچپنے سے لے کر نوجوانی تک نظر آتے ہیں۔ نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ موسم گرما میں پیدا ہونے والے بچے پیدائش کے وقت وزنی تھے اور بڑے ہونے کے بعد دوسرے موسموں میں پیدا ہونے والے بچوں کی نسبت اونچے قد کے مالک تھے۔ علاوہ ازیں ان میں موسم سرما میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں بلوغت کا آغاز دیر سے ہوا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔