Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گرمیوں میں پانی کی کمی گردوں پر اثرانداز ہوتی ہے : طبی ماہرین

گرمیوں میں پانی کی کمی گردوں پر اثرانداز ہوتی ہے : طبی ماہرین
April 19, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گلوبل وارمنگ دنیا بھر میں گردوں کی پتھری کا باعث بن رہی ہے۔ امریکی ریاست فلاڈلفیا کے ڈاکٹروں اور ماحولیاتی ماہرین نے گلوبل وارمنگ اور گردوں کی پتھری میں باہمی تعلق پر گہری تحقیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے گرمی میں اضافے کے ساتھ انسانی گردوں میں پتھری ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس کی طبی وجوہات پر بحث کے دوران ثابت کیا کہ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافہ ہی دنیا بھر میں اس بیماری کا سب سے بڑا سبب ہے۔ تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں جسم سے پسینے کا اخراج بڑھ جاتا ہے اور یہ عمل پانی کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ نتیجتاً پیشاب میں کیلشیم اور دیگر دھاتوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس سے گردوں میں پتھری بننے لگتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دس برس میں دنیا بھر میں گردے کی پتھری کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بڑی عمر کے لوگوں میں پتھری کا امکان زیادہ ہوتا ہے مگر گزشتہ پچیس برس میں بچوں میں بھی اس بیماری کی شرح کئی گنا بڑھ گئی ہے۔