Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گرمیوں میں بجلی نہیں ملتی اور سردیوں میں گیس کا مسئلہ ہے ، پرویز خٹک

گرمیوں میں بجلی نہیں ملتی اور سردیوں میں گیس کا مسئلہ ہے ، پرویز خٹک
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پرویز خٹک کا کہنا ہے گرمیوں میں بجلی نہیں ملتی اور سردیوں میں گیس کا مسئلہ ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے سامنے وزرا بھی مہنگائی کی دہائی دیتے نظر آتے ہیں۔ پرویز خٹک بولے گرمیوں میں بجلی نہیں ملتی اور سردیوں میں گیس کا مسئلہ۔ وزیراعظم صاحب حلقوں میں کیسے جائیں؟؟؟ لوگ اسکیموں کا پوچھتے ہیں۔ ترقیاتی اسکیموں اور گیس اسکیموں کے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ اگر یہی حالات رہے تو حلقوں میں ہم سب کا جانا مشکل ہو جائے گا۔

مراد سعید نے کہا بجلی بلوں میں بجلی کی قیمت کم اور ٹیکس زیادہ ہوتے ہیں۔ بتایا جائے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کیوں  مہنگی ہوتی ہے؟؟؟