Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گرفتار شخص پاکستانی ہے لیکن وہ حملے میں ملوث نہیں : جرمن پولیس

گرفتار شخص پاکستانی ہے لیکن وہ حملے میں ملوث نہیں : جرمن پولیس
December 20, 2016

برلن(ویب ڈیسک)برلن میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کے بعد پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بارے میں ان کی وزارت نے کہا تھا کہ گرفتار نوجوان  ہی دراصل حملہ آور ہے جس کی جرمن پولیس نے تردید کر دی ہے ۔

 جرمن پولیس نے کہا ہے کہ گرفتارشخص پاکستانی ہے لیکن وہ حملے میں ملوث نہیں ہےجبکہ جرمن پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واضح نہیں کہ گرفتارشخص ہی ٹرک کا ڈرائیور تھا۔ دوسری طرف جرمن اخبار نے بھی لکھا ہے کہ حملے کے شبہ میں غلط شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ حملہ آور تاحال فرار ہے ۔