Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  گرداس پور حملے کے  بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز بھی کھٹائی میں پڑگئی

   گرداس پور حملے کے  بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز بھی کھٹائی میں پڑگئی
July 27, 2015
نئی دہلی(92نیوز)گرداس پور حملے کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز بھی کھٹائی میں پڑ گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری  انوراگ ٹھاکر نے  سیریز کی مخالفت میں بیان دے دیئے۔ تفصیلات کے مطابق گرداس پور میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد  بی جے پی ممبر انوراگ ٹھاکر نے پاکستان مخالف رویہ اپنالیا، سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے انوراگ ٹھاکر نے حملے کے فورا بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز کے خلاف بیان بازی کی اور کہا کہ  بھارت میں دہشت گردی کے پیش نظر  پاک بھارت سیریز کرانا خطرے سے خالی نہیں۔ کرکٹ اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتی،بی جے پی کے ایم پی نے کہا کسی ملک کی داخلی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔