Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گرجا گھروں کی سکیورٹٰی رینجرز کے سپرد کرنےکیلئے درخواست دائر

گرجا گھروں کی سکیورٹٰی رینجرز کے سپرد کرنےکیلئے درخواست دائر
October 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گرجا گھروں کی سیکورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایک شہری یوسف خان پال نے یاسر محمود چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد کے 20 سے زائد گرجا گھروں میں مسیحی برادری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے جاتی ہے مگر وہاں سکیورٹی کی صورتحال ٹھیک نہیں اور اقلیتی برادری عدم تحفظ کا شکار ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ6 اگست کو  وزارت داخلہ کو گرجا گھروں  کی سیکورٹی کے لیے رینجرز کو مامور کرنے کی درخواست بھجوائی مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ عدالت وزارت داخلہ کو احکامات جاری کرے، عبادت گاہوں کے داخلی راستے پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائیں ۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔