Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گذری پولیس مقابلے میں ہلاک زکریا کے لواحقین کا احتجاج

گذری پولیس مقابلے میں ہلاک زکریا کے لواحقین کا احتجاج
January 2, 2016
کراچی(92نیوز)گذری پولیس  کے مبینہ مقابلے میں زکریا کی ہلاکت کے خلاف اس کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے آٹھ چوک پر احتجاج کیا اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زکریا کو ملائیشیا میں نوکری مل گئی تھی وہ ایک ماہ کی چھٹی پر کراچی آیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق جمعہ کی شب گذری پولیس کے مبینہ مقابلے میں زکریا کی ہلاکت معاملہ اس وقت نیا رخ اختیار کرگیا جب ہلاک ملزم کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا  کہ زکریہ تو بیس دسمبر کو  ملائیشیا سے کراچی آیا تھا  اسے دو برس کیلئے نوکری مل گئی تھی وہ جوائننگ سے قبل ایک ماہ کی چھٹی پر کراچی آیا تھا۔ لیاری آٹھ چوک کا رہائشی زکریا چھ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا اہل خانہ کے مطابق اگلے ہفتے اس کی شادی کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔ لیاری آٹھ چوک میں زکریا کی نماز جنازہ ادا کی گئی اس موقع پر زکریا کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ ادھر وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔