Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گدھے کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد

گدھے کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد
September 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ڈیڑھ سال میں ایک لاکھ سے زائد گدھے کی کھالوں کی برآمد کا انکشاف اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حرام گوشت کی فروخت روکنے کے لیے گدھے کی کھالوں کی برآمد پر عارضی پابندی لگادی۔ تفصیلات کےمطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں حرام گوشت کی بڑھتی ہوئی فروخت پر قابو پانے کےلیے گدھے کی کھالوں پر عارضی پابندی کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ  نامعلوم عناصر شہریوں کو حرام گوشت کھلانے میں مصروف ہیں۔ ڈیڑھ سال کے دوران پاکستان سے ایک لاکھ سے زائد گدھے کی کھالوں کو برآمد کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہر گدھے کی کھالوں کی بڑی منڈیاں بن چکے ہیں، جن میں لاہور اور قصور سر فہرست ہیں۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد ان شہروں سے گدھے کی کھال پانچ ہزار روپے میں خرید کر 25 ہزار روپے میں فروخت کررہے ہیں۔ حالیہ مہینوں کے دوران سب سے زیادہ گدھے کی کھالیں چین کو برآمد کی گئی ہیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حرام گوشت کی فروخت روکنے کے لیے گدھے کی کھالوں پر عارضی پابندی لگانے کی منظوری دے دی جب کہ صوبوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ حرام جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کا طریقہ کار وضع کریں۔