Saturday, July 27, 2024

گدھوں کی کھالیں بیرون ملک بھیجنے والا گروہ کراچی سےگرفتار

گدھوں کی کھالیں بیرون ملک بھیجنے والا گروہ کراچی سےگرفتار
April 26, 2017
کراچی (92نیوز)لاہورکے باسیوں کو گدھے کا گوشت کھلانے کے بعد کھال بیرون ملک بھیجنے والا گروہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے پکڑا گیا۔ تفصیلات کےمطابق گدھے کا گوشت فروخت ہونے والی افواہیں سچ ثابت ہو گئیں، جی ہاں جناب! گدھے کا گوشت اور کھالیں فروخت کرنے والا گروہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے پکڑا گیا۔  پولیس کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں چار ہزار سات سو چھتیس گدھوں کی کھالیں برآمد کی گئی ہیں جنکی عالمی  مارکیٹ میں مالیت گیارہ کروڑ  چوراسی لاکھ روپے ہےجبکہ گروہ میں شامل غیرملکی اور خاتون سمیت چھ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزموں نے انکشاف کیا ہے کہ گدھے کا گوشت لاہور میں فروخت کرنے کے بعد کھالیں بذریعہ  کراچی اور بیرون ملک بھجوائی جاتی ہیں۔ گرفتار ملزموں نے مزید بتایا کہ چائنہ میں گدھوں کی کھالوں سے دوا بنائی جا رہی ہے جو خون کی بیماری میں استعمال کی جاتی ہےمنافع بخش کاروبار کی وجہ  سےان کھالوں کی بیرون ملک  بڑی ڈیمانڈ ہے پولیس نے گرفتار ملزموں کو مزید تحقیقات کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا ہے۔