Friday, September 20, 2024

گجرات: 50 سالہ شخص کی 4 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش

گجرات: 50 سالہ شخص کی 4 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش
February 20, 2018

گجرات (92 نیوز) محلہ فیض آباد میں پچاس سالہ عبدالعزیز نے مبینہ طور پر ہمسائے کی چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کر ڈالی ۔
بچی کے والدین کے مطابق ملزم نے بچی کو اپنے گھر میں بلایا اور غیراخلاقی حرکات کیں جس پر بچی کی حالت بگڑ گئی ۔ معصوم پری نے والدہ کو تمام حالات سے آگاہ کر دیا ۔
بچی کے ورثاء نے اہل محلہ سے بات کی تو ملزم معافیاں مانگنے لگا ۔
اہل محلہ نے مشتعل ہو کر ملزم کی دھلائی شروع کی تو اس نے بھاگ کر جان بچائی اور گھر میں داخل ہو کر دروازے بند کر لئے ۔
مشتعل ہجوم نے گھر کا گھیراؤ کر لیا اور واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کیا ۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات انتہائی افسوسناک امر ہے ۔ اس سنگین جرم کے تدارک کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔