گجرات پہنچنے پر تحریک لبیک پاکستان کے قافلے کا شاندار استقبال
گجرات ( 92 نیوز ) فیض آباد دھرنا ختم ہونے کےبعد تحریک لبیک پاکستان کا قافلہ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا گجرات پہنچا تو اس کا پرفقید استقبال کیا گیا ۔
قائدتحریک علامہ خادم حسین رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رنگ لائے گا ۔ وزیرقانون کا استعفیٰ پہلا قدم ہے ۔ ختم نبوت کی شق ختم کروانے میں ملوث تمام ہاتھ بےنقاب ہوں گے۔
تحریک لبیک پاکستان کا قافلہ لاہور کی جانب رواں دواں ہے، جو دربا حضرت داتا گنج بخشؒ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔