Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گجرات : پٹیل برادری کے احتجاج کے بعد کشیدگی برقرار

گجرات : پٹیل برادری کے احتجاج کے بعد کشیدگی برقرار
April 19, 2016
  سورت(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے متعدد شہروں میں پٹیل برادری  کے احتجاج کے بعد  کشیدگی برقرار ہے ریاست کے بیشترشہروں میں دن بھر بازاربند اورسڑکوں پرٹریفک نہ ہونے کے برابر  رہی۔ تفصیلات کےمطابق مودی کی آبائی ریاست گجرات میں ہوکاعالم حالات بدستورکشیدہ ہیں۔ اتوارکے روز پٹیل برادری کے احتجاج اورپولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد سے گجرات کے کئی علاقوں میں کرفیوبدستورنافذہےجبکہ موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے شہری شدیدمشکلات کاشکارہیں۔ مہسان اورسورت سمیت مختلف شہروں میں سڑکوں پرٹریفک نہ ہونے کے برابر اوربازارمکمل طورپربندہیں۔ اتوارکے روز پولیس نے ہاردک پٹیل کی رہائی کامطالبہ کرنے والے مظاہرین کو تشددکانشانہ بنایاتھااورچارسوسے زائدافرادکوحراست میں لے لیاتھا۔