Friday, February 3, 2023

گجرات میں مزید 3 چہرے تیزاب گردی کی نذر

گجرات میں مزید 3 چہرے تیزاب گردی کی نذر
گجرات (92 نیوز) گجرات میں تین افراد نے بس اسٹاپ پر کھڑی تین طالبات پر تیزاب پھینک دیا ۔ جھلس جانے پر تینوں طالبات کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ یونیورسٹی آف گجرات کی طالبات چنن اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھیں کہ تین ملزمان اویس، عبدالقادر اور بہادر نے تین طالبات پر تیزاب پھینک دیا، جس سے ان کا جسم بری طرح جھلس گیا ۔ تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی طالبات میں سائرہ، آسیہ اور ام پونس شامل ہیں ۔ تینوں طالبات کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔  پولیس کے مطابق تیزاب پھینکے والے ملزمان میں عبدالقدیر لڑکیوں کا ماموں بتایا جاتا ہے۔