Saturday, July 27, 2024

گجرات میں ریلی سے خطاب کے دوران کانگریسی رہنما کو تھپڑ پڑ گیا

گجرات میں ریلی سے خطاب کے دوران کانگریسی رہنما کو تھپڑ پڑ گیا
April 19, 2019

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی عوام اپنے ہی سیاستدانوں سے نالاں دکھائی دینے لگی۔ گجرات میں ریلی سے خطاب کے دوران کانگریسی رہنما کو تھپڑ پڑ گیا۔

بھارت کے عام انتخابات میں بڑے بڑے سیاستدانوں کے بڑے بڑے دعوے مگر عوام کی ناراضگی ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ کبھی جوتے سے استقبال تو کبھی تھپڑوں کی بارش کر دی جاتی ہے۔

 کانگریسی رہنما ہاردک پٹیل ریاست گجرات کے ضلع سُرندرنگر میں ایک ریلی سے دھواں دھار خطاب کررہے تھے۔ اسی دوران اچانک ایک شخص نے سٹیج پر آکر انھیں زوردار تھپڑ دے مارا۔

 کانگریس کے کارکنوں نے تھپڑ مارنے والے شخص کو پکڑ کر خوب پیٹا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 ہاردک پٹیل نے تھپڑ مارنے والے شخص کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔ ایک روز قبل نئی دہلی میں بی جے پی کے ہیڈکواٹر میں بھی رکن پارلیمنٹ عوامی غضب کا نشانہ بنا تھا جسے ایک شخص نے جوتا دے مارا تھا۔