گجرات فسادات : نریندر مودی پر تنقید کرنیوالے سینئر پولیس افسر کو نوکری سے نکال دیا گیا

گاندھی نگر (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کی حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرنے والے پولیس کے سینئر افسر کو نوکری سے برطرف کر دیا۔
سنجیو بھٹ نے ٹوئٹر پر اپنی برطرفی کی خبردیتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی نے دوہزاردو میں گجرات کی وزارت اعلیٰ کے دوران ایک اجلاس میں کہا تھا کہ ہندووں کو مسلمانوں کے خلاف دل کی بھڑاس نکالنے کی اجازت ہونی چاہیے جس پر انہوں نے نریندر مودی کے بیان پرتنقید کی۔
برطر ف پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں سیاسی عزائم کارفرما ہیں۔ واضح رہے کہ گجرات فسادات میں سیکڑوں مسلمانوں کوقتل کیا گیا تھا۔