Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گجرات: ضمانت منسوخی پر منشیات کے ملزم کا پولیس اہلکاروں کےساتھ جانے سے انکار

گجرات: ضمانت منسوخی پر منشیات کے ملزم کا پولیس اہلکاروں کےساتھ جانے سے انکار
January 24, 2018

گجرات (92 نیوز) گجرات میں منشیات کا ملزم پولیس کے چھے جوانوں پر بھاری پڑ گیا۔ ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ شیرجوان جانوروں کی طرح گھسیٹتے رہے، ملزم رو رو کر ایڑھیاں رگڑتا رہا۔ دو گھنٹے سرتوڑ کوشش کے بعد شیرجوانوں کو کامیابی مل ہی گئی۔

گجرات کچہری کے احاطہ میں منشیات کا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر اکڑ گیا اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ ایک ملزم چھے شیر جوانوں پر بھاری پڑ گیا۔

شیر جوان ملزم حسنین عباس کو عدالت پیشی کیلئے لائے مگر ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم نے ساتھ چھوڑ دیا۔ پولیس اہلکار ساتھ لے جانے کیلئے جانوروں کی طرح گھسیٹتے رہے لیکن ملزم ٹس سے مس نہ ہوا اور رو رو کر زمین پر ایڑھیاں رگڑتا رہا۔

احاطہ کچہری میں تھانہ کنجاہ کے اہلکاروں اور ملزم کے درمیان دھینگا مشتی کا یہ کھیل تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا اور لوگ تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔ بالآخر پولیس اہلکار ملزم کو ساتھ لے کر جانے میں کامیاب ہو ہی گئے۔