Friday, December 2, 2022

گجرات: تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4ڈاکو ہلاک

گجرات: تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4ڈاکو ہلاک

گجرات (92نیوز) گجرات میں تھانہ کنجاہ کے علاقہ غلام کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ، چار ڈاکو انجام کو پہنچ گئے۔ پولیس ریکوری کے لئے جا رہی تھی کہ راستے میں ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے تھانہ کنجاہ کے علاقہ غلام کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں چار ڈاکو مارے گئے۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکوئوں کو پولیس برآمدی مال کے لئے غلام کوٹ لے کر جا رہی تھی کہ انکے ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس میں چاروں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی لیاقت، حسنین اور افتخار کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ چو تھے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔  پولیس کے مطابق چاروں ڈکیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔