Friday, September 30, 2022

گاؤ کشی کے نام پر ہندو غنڈوں کا دو مسلمانوں پر بد ترین تشدد

گاؤ کشی کے نام پر ہندو غنڈوں کا دو مسلمانوں پر بد ترین تشدد
ممبئی ( 92 نیوز) بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی غنڈہ گردی جاری ہے ، ریاست اترپردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے گاؤ کشی کے نام پر دو مسلمان نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست اترپردیش کےضلع بلندشہر کے مضافات میں پیش آیا جہاں ہندوتوا پیرو کاروں کے ایک جتھے نے دومسلمان نوجوانوں کو گھیرے میں لے لیا، بلوائیوں نے دونوں کو گاؤ کشی ( گائے ذبح )  کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ غنڈوں کی جانب سے ڈنڈوں اور لاتوں سے پیٹا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے لیکن بھارتی پولیس یہاں بھی انتہاپسندوں کا ساتھ دیتی رہی، جنہیں شناخت کے باوجود گرفتار نہ کیا گیا۔