Wednesday, December 7, 2022

گال ٹیسٹ پانچواں روز : یاسرشاہ نے پہلے ہی اوور میں دلروان پریرا کی وکٹ اڑا دی

گال ٹیسٹ پانچواں روز : یاسرشاہ نے پہلے ہی اوور میں دلروان پریرا کی وکٹ اڑا دی
گال (ویب ڈیسک) گال ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم مشکلات کا شکار، پاکستان نے آخری روز پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرتے ہوئے سری لنکا کو دباو کا شکار کر دیا۔ سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں تین وکٹوں سے محروم ہو چکی ہے جبکہ گرین شرٹس کو اب بھی برتری حاصل ہے۔ پانچویں روز کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے 2وکٹوں کے نقصان پر تریسٹھ رنز بنا رکھے تھے۔ پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے پہلا اوور کرایا اور پہلی ہی گیند پر دلروان پریرا کو بولڈ کر دیا۔ کچھ دیر قبل تک سری لنکا نے تین وکٹوں پر تریسٹھ رنز بنا رکھے تھے۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو رنز بنا پائی تھی جبکہ پاکستان نے چار سو سترہ رنز بنا کر برتری حاصل کی تھی۔