Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گال ٹیسٹ : سری لنکا کو304 رنز کے بھاری مارجن سے شکست

گال ٹیسٹ : سری لنکا کو304 رنز کے بھاری مارجن سے شکست
July 29, 2017

گال (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے ٹیسٹ  سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو تین سو چار رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ پانچ سو پچاس رنز کےتعاقب میں لنکن ٹیم  دو سو پنتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق گال ٹیسٹ میں بھارت نے اپنی دوسری اننگز دو سو چالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی کوہلی ایک سو تین رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے بھارت کی پہلی اننگز میں برتری کے باعث سری لنکا کو  پانچ سو پچاس رنز کا بڑا ہدف ملا لیکن سری لنکن بلے باز دو سو پنتالیس رنز پر ہی ہمت ہار گئے۔ کرونا رتنے ستانوے رنز بنا کر نمایاں رہےجدیجہ اور ایشون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔ پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ پر شیکھر دھوون کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیاسیریز کا دوسرا میچ تین اگست سے کولمبو میں کھیلا جائےگا۔