Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گابا کی مصنوعی روشنیوں میں پاکستانی بلے بازوں کی آنکھیں چندھیا گئیں

گابا کی مصنوعی روشنیوں میں پاکستانی بلے بازوں کی آنکھیں چندھیا گئیں
December 16, 2016

 برسبین(سپورٹس ڈیسک)گابا کی مصنوعی روشنیوں میں پاکستانی بلے بازوں کی آنکھیں چندھیا گئیں ، برسبین ٹیسٹ کےدوسرےروز کا کھیل ختم ہونے تک قومی ٹیم ستانوے رنز پر آٹھ وکٹوں سے محروم ہو چکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق برسبین ٹیسٹ میں  شاہینوں نے تو چل تے میں آیا والا اپنا روایتی انداز اپنالیا ۔  آسٹریلیا کے چار سو انتیس رنز کےجواب میں قومی بلے باز جیسے کھیلنا ہی بھول گئے ۔کیا سینئر کیا جونیئرسب کینگروز  کو کیچنگ پریکٹس کراتے رہے اوروکٹیں گنواتے رہے۔

باہر جاتی گیندوں کو چھیڑنا تو مصباح الیون کامن پسند مشغلہ ہے پاکستان کے سات بلے باز  وکٹوں کے پیچھے اورسلپ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی،سمیع اسلم،مصباح الحق ،اسد شفیق سب نے شائقین کو مایوس کیا۔  یونس خان صرف ایک ہی گیند کے مہمان ثابت ہوئےبابر اعظم بھی توقعات کا بوجھ اٹھانے میں ناکام رہے اڑسٹھ رنز پر آٹھ وکٹیں گرنے کےبعد سرفراز احمد اور محمد عامر  نے آسٹریلوی باؤلرز کیخلاف کوئی مزاحمت دکھائی اور مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی  سرفرازاکتیس اور عامر آٹھ رنز کے ساتھ تیسرے روز کےکھیل کا آغاز کریں گے۔