Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر انتہا پسند ہندوؤں نے ایک اور مسلمان قتل کردیا

گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر انتہا پسند ہندوؤں نے ایک اور مسلمان قتل کردیا
July 21, 2018
ممبئی ( 92 نیوز ) انتہا پسندی کیخلاف  شور مچانے والے بھارت کا  گھناؤنا چہرہ ایک  بار پھربے نقاب ہوگیا ، بھارتی ریا ست جھاڑکھنڈ کے ضلع رام گڑھ کے علاقے الور میں   جنونی ہندوؤں کے گروہ نے  گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر ایک مسلمان کو قتل کردیا  ۔ انتہا پسند ہندوؤں کے ہجوم نے دو مسلمان نوجوانوں کو گائے کی خرید و فرخت کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رام گڑھ کے علاقے الور میں گزشتہ شب ایک بجے دو نوجوان اکبر اور اسلم ایک ایک گائے کو پیدل اپنے ہمراہ لے جا رہے تھے ،  ہندو ہجوم نے دونوں نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان اکبر موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ اسلم مشتعل ہجوم سے جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس پر حال ہی میں بھارتی سپریم کورٹ نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاکتوں کے خلاف پارلیمنٹ کو سخت قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔