Friday, September 30, 2022

کے ڈی اے انسداد تجاوزات کے سربراہ جمیل بلوچ دفتر سے گھر جاتے لاپتہ ہو گئے

کے ڈی اے انسداد تجاوزات کے سربراہ جمیل بلوچ دفتر سے گھر جاتے لاپتہ ہو گئے
کراچی (92نیوز) کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی انسداد تجاوزات کے سربراہ جمیل بلوچ آفس سے گھر جاتے ہوئے لاپتا ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جمیل بلوچ اپنے آفس سوک سینٹر سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے جن کی گاڑی ٹریکر کی مدد سے عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ جمیل بلوچ کو کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تو حراست میں نہیں لیا یا انہیں کسی نے اغوا کیا ہے۔ جمیل بلوچ کراچی میں چائنا کٹنگ اور اراضی پر غیرقانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف متعدد کاروائیاں کر چکے ہیں۔