Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کے پی کے کی ماڈل پولیس میں ان پڑھ افسران کی موجودگی کا انکشاف

کے پی کے کی ماڈل پولیس میں ان پڑھ افسران کی موجودگی کا انکشاف
October 3, 2015
پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوا کی ماڈل پولیس میں بڑی تعداد میں ان پڑھ افسران کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،چار ایس پی انٹر پاس 42 ڈی ایس پی میٹرک سے زیادہ تعلیمی قابلیت نہیں رکھتے۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کی ماڈل پولیس میں ان پڑھ افسران کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہےان میں سے بعض افسران اہم ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں ، 92 نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق  پولیس میں 4 ایس پیز ایسے ہیں جو صرف ایف اے پاس ہیں  صرف یہ ہی نہیں اسی پولیس میں ایک ایس پی  میٹرکولیٹ  بھی ہے، دہشت گردی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرنے والی اس پولیس فورس میں 42ڈی ایس پی کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے زیادہ نہیں جبکہ ایک نویں جماعت پاس ڈی ایس پی بھی پولیس میں خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔پولیس میں 7 انسپکٹرز نویں جمات سے زیادہ تعلیمی قابلیت نہیں رکھتے ان میں ساتویں جماعت پاس انسپکٹر ز بھی ہیں جبکہ 141انسپکٹرز میٹرک سے آگے تعلیم یافتہ نہیں ، ان انسپکٹروں میں بہت سے ایس ایچ او کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ کم پڑھے لکھے ان افسران میں ایسے بھی ہیں جن کو حال ہی میں  ترقی دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔