کے پی کے کا ہیلی کاپٹر شہنشاہ معظم کی خدمت پرمامور ہے:وزیر اطلاعات

اسلام آباد(92نیوز)وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بغیر استحقاق خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر رکشے کی طرح استعمال کرنے والا بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ پرویزرشید کا کہنا ہے صوبے کا سرکاری ہیلی کاپٹر شہنشاہ معظم عمران خان کی خدمت پرمامور ہے۔ صوبے کے عوام ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے دہائیاں دے رہے ہیں اور عمران خان ملک میں افراتفری برپا کرنے میں لگے ہیں۔