Thursday, September 19, 2024

کے پی کے : ناظمین اور نائب ناظمین کی تنخواہوں اور مراعات کا اعلان

کے پی کے : ناظمین اور نائب ناظمین کی تنخواہوں اور مراعات کا اعلان
September 29, 2015
پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے ناظمین اور نائب ناظمین کےلئے تنخواہوں اور مراعات کا اعلان کردیاگیا ضلع ناظمین اور نائب ناظمین 27 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ تحصیل و ٹاؤن ناظمین و نائب ناظمین 49 لاکھ روپے ماہانہ میں خرچ پر عوامی خدمت کریں گےجبکہ ویلیج اور نیبرہوڈ کے ناظمین کی خدمت حکومت کو ماہانہ بارہ کروڑ روپے 25 لاکھ 15 ہزار روپے میں پڑے گی جبکہ ان کو دی جانے والی مراعات اس کےعلاوہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا میں مقامی حکومتوں کے قیام کے بعد عوامی خدمت پر مامورناظمین کے لئے پرکشش تنخواہیں اور مراعات مقررکر دی گئی ہیں ، اعلامیہ کے مطابق ضلع ناظم کی تنخواہ 60 ہزار، ضلع نائب ناظم کی 50 ہزار،ٹاؤن اور تحصیل ناظم کی تنخواہ 40ہزار اورتحصیل نائب ناظم کی تنخواہ 30ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ ویلیج اور نیبرہوڈ کونسلوں کے ناظمین اورنائب ناظمین کی ماہانہ تنخواہ باالترتیب 20 اور 15 ہزار روہے ہوگی۔ صرف تنخواہوں کی مد میں حکومت کو ہرماہ 13 کروڑ1 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے جبکہ مراعات اس کے علاوہ ہیں۔ مراعات میں ضلع ناظم کو 300 لیٹر پٹرول ، ضلع نائب ناظم کو 150 لیٹر ، ٹاؤن اور تحصیل ناظم کے لئے 200لیٹر پٹرول ملےگا۔ ضلع ناظم کوگریڈ 19کے افسر کے برابر ٹی اے ڈی اے ، 10 ہزار روپے کا ٹیلی فون الاؤنس دیا جائے گا اور چائے بسکٹ سے تواضع کرنے کے لئے اسے الگ 10ہزار روپے ملیں گے ضلع کونسل کے نائب ناظم کو ماہانہ 5ہزار روپے ٹیلی فون کی مد میں اور چائے بسکٹ کے لئے 8ہزار روپے دیئے جائیں گے، ضلع نائب ناظم اورتحصیل و ٹاؤن ناظم کوگریڈ 18 جبکہ تحصیل کے نائب ناظم کو گریڈ 17 کے افسر کے برابر مراعات حاصل ہوں گی۔