Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 کے پی کے میں پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے کی قلعی کھل گئی ،خاندانی سیاست بلدیاتی انتخابات میں بھی چھائی رہی

 کے پی کے میں پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے کی قلعی کھل گئی ،خاندانی سیاست بلدیاتی انتخابات میں بھی چھائی رہی
August 30, 2015
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا میں خاندانی سیاست کا جادو اب بھی چل رہا ہے، بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندوں میں کون  کس کا رشتہ دار ہے۔اس کا اندازہ اس رپورٹ سے لگایا جاسکتا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے کی قلعی کھل گئے اور مقامی حکومتوں کے انتخاب میں روایتی خاندانی سیاست غالب رہی نوشہرہ سے لیاقت خٹک ضلع ناظم منتخب ہوئے جو عمران خان کے دست راست وزیراعلی پرویز خٹک کے بھائی ہیں  یہی نہیں بیلٹ باکس اٹھانے سے مشہور ہونے والے وزیر مال علی امین گنڈاپور کا ڈی آئی خان میں جادو چل گیا  اور انکے بھائی عمر امین گنڈاپور تحصیل ناظم بن گئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی کے بھائی مصطفیٰ کنڈی بھی نوازے گئے  اور وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر ٹانک کی نظامت کا کلاہ سر پر سجا بیٹھے۔ وزیر قانون امتیاز قریشی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے وہ اپنےبھائی اشفاق قریشی کو بھی کوہاٹ کے تحصیل ناظم بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں پی ٹی آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی بھی اپنا حصہ لینے میں پیش پیش رہے ایم پی اے احتشام اکبر کے چچا جہانزیب اکبر پہاڑ پور تحصیل کے ناظم بن گئے ڈی آئی خان کے ضلع ناظم عزیز اللہ بھی  پی ٹی آئی ہی کے ایم پی اے سمیع اللہ علیزئی کے بھتیجے ہیں۔ قبل ازیں  بھی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عارف یوسف نے اپنی بہن اور اہلیہ کو مخصوص نشستوں ، یاسین خلیل نے اپنے بھائی کو ڈسٹرکٹ کونسلر کی نشست پر، محمود جان ایم پی اے نے اپنے چچا اور کزن کو کونسلر۔ ایم پی اے ارباب جہانداد نے اپنی بہن اور کزن کو مخصوص نشستوں پر اور وزیر اعلیٰ کے مشیر اشتیاق ارمڑ کے کزن کو ڈسڑکٹ کونسل کے ممبر کی نشست  پرپارٹی ٹکٹ دلوا  چکے ہیں۔ اقربا پروری میں مسلم لیگ نون بھی کسی سے کم نہیں لیگی رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے صاحبزادے نیاز امیر ضلع ناظم شانگلہ منتخب ہو گئے، مانسہرہ سے کپٹن صفدر اپنے بھتیجے محمد وقار کو تحصیل نائب ناظم بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق وزیر سردار بابک اپنے بھائی کو تحصیل کونسل کا ناظم بنا لیا،  ایسے میں جے یوآئی کے غلام علی یا پی پی پی کے ارباب عالمگیر اگر اپنے صاحبزادوں کو پارٹی ٹکٹ پر ڈسٹرکٹ کونسلر بنائے تو کوئی بڑی بات نہیں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ سیاست آج بھی چند گھرانوں کی لونڈی ہے۔