Friday, February 3, 2023

کے پی کے میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار وہاں کے ڈانسر وزیراعلیٰ ہیں : عابد شیر علی

کے پی کے میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار وہاں کے ڈانسر وزیراعلیٰ ہیں : عابد شیر علی

فیصل آباد(92نیوز)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی  عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار وہاں کے ڈانسر وزیراعلیٰ ہوں گے۔ عمران خان اور ان کے حواریوں کو تلاشی سے کوئی نہیں بچا سکتا عابد  شیرعلی کی تنقید کے  نشتر سے  پیپلز پارٹی کی قیادت  بھی نہ  بچ سکی۔

تفصیلات کےمطابق فیصل   آباد میں  میڈیا سے گفتگو  میں  عابد شیر علی نے  توپوں کا رخ  سیاسی مخالفین کی طرف  کرکے خوب گولہ  باری کی۔ ان  کا کہنا  تھا کہ وزیراعظم کے حکم پر لوڈشیڈنگ میں کمی لائے ہیں لیکن کے پی کے میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی جس کے ذمہ دار وہاں کے ڈانسر وزیراعلیٰ  ہوں گے ۔ پی  ٹی آئی حکومت نے ناچ گانوں کے  سوا عوام  کے لئے  کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کو تلاشی سے کوئی نہیں بچا سکتا، پاناما کیس کے ثبوت لہرانے اور ریڑھی لگانے والوں نے نندی پور کرپشن میں ملوث شخص کو وکیل کر لیا ہے۔ شیخ رشید سے متعلق  ان کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف کی جگہ پہ رہنے والا ارب پتی کیسے بن گیا سیاسی  بونا  پنڈی  سے  کونسلر  بھی  نہیں  بن سکتا ۔ ہمارا احتساب کرنے کیلئے چور آگئے ہیں  پیپلز پارٹی کی قیادت  پر  تنقید کرتے ہوئے   عابد شیر علی  کا کہنا  تھا  کہ بلاول اپنے والد کو بلائیں پھر دیکھیں گے کون کیا کرتا ہے۔حکومت نے انہیں پاکستان آنے سے  نہیں روکا۔   عابد  شیر علی کے الزامات  پر خیبر پختو نخوا  حکومت  کے  ترجمان  مشتاق  غنی  نے  کہا کہ  چور چوری  کا جواب دینے کے  بجائے  شور مچا کر  احتساب  سے   بچنا   چاہتا ہے ۔ وزیراعظم  اپنے اقتدار کی خاطر  وفاق  کی  بنیادیں   ہلا رہے ہیں جبکہ  پیپلز پارٹی کے سینیٹر  سعید  غنی   نے کہا کہ   ٹیچر کے تھپڑ وں  سے بھی عابد  شیر علی کا   کچھ نہیں  بگڑا۔ وہ  رانا ثنا اللہ کا غصہ دوسروں پر نہ  اتاریں ۔ انہوں نے کہا کہ عرب  شہزادوں نے  نوازشریف  کا جھوٹ  بے نقاب کیا ،،نون  لیگ  پاناما لیگ بن چکی ہے ۔