Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کے پی کے : رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کا چارج انٹر میڈٰیٹ سیکرٹری کے پاس

کے پی کے : رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کا چارج انٹر میڈٰیٹ سیکرٹری کے پاس
October 2, 2015
پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوا میں دوسرے محکموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا ذمہ دار ادارہ خود بھی سنگین بے قاعدگیوں کا شکار ہوگیا ،انٹرمیڈیٹ پاس سیکریٹری ادارہ چلا رہا ہے، تنخواہ بھی لاکھ روپے ماہانہ وصول کی جارہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا  میں دوسرے محکموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے ادارے رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن میں خود سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کمیشن میں سابق ڈپٹی سیکرٹری کو کنسلٹنٹ  کی حییثیت سے 85ہزار روپے ماہانہ پر تعینات کیا گیا عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے سیکریٹری کا چارج بھی سنبھال لیا۔ اس عہدے پرتعیناتی کے لئے نہ تو کوئی اشتہار دیاگیا اور نہ ہی قواعد وضوابط پر عمل کیا گیا۔ کنسلٹنٹ جن کی تعلییمی  قابلیت ڈی کام یعنی انٹر میڈیٹ ہے اب سیکرٹری کی مراعات  بھی لے رہا ہے،ان کی تعیناتی محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی سفارش پر کی گئی۔ رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہاں بھرتی ہونے والا سٹاف نیا یے اس لئے کام کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے محکمہ فنانس کے ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری کی تعیناتی ضروری ہے  جس پر حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری کو ہی کنسلٹنٹ تعینات کردیا۔ حکومتی پالیسی کے مطابق کسی بھی ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعد سیکرٹری تعینات نہیں کیا جاسکتا  صرف یہی نہیں  بلکہ اس کمیشن میں متعدد دیگر عملے کو بھی بغیر کسی اشتہار کے بھرتی کیا گیا ، رائٹ ٹو انفارمیشن کی کارکردگی یہ ہے کہ پونے دو سال کے عرصہ میں سوائے دو افسران کے کسی اور افسر کو معلومات نہ دینے پر سزا نہ ہو سکی ، جبکہ اس وقت ایسے درجنوں اہلکاروں کے خلاف شکایات التواء کا شکار ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔