Saturday, July 27, 2024

کے پی کے حکومت کا چین کو گدھے برآمد کرنے کا فیصلہ

کے پی کے حکومت کا چین کو گدھے برآمد کرنے کا فیصلہ
April 8, 2017
پشاور(92نیوز)چین میں گدھوں کی مانگ بڑھ گئی خیبرپختونخوا حکومت نے زرمبادلہ کمانے کےلئے چین کو گدھے برآمد کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا۔ تفصیلات کےمطابق چین میں گدھوں کی مانگ زیادہ ہے خیبرپختونخوا میں ان کی وہ اہمیت نہیں تب ہی تو خیبرپختونخوا حکومت نے گدھوں کو چین برآمد کرنے کا فیصلہ کرکے نہ صرف ان کی اہمیت بڑھانے کا سوچا بلکہ اس سے زرمبادلہ کمانے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔ خیبرپختونخوا نے ایک ارب روپے کی لاگت سے کے پی چائنہ سسٹین ایبل ڈونکی ڈویلیپمنٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویزتیارکی ہے۔ یہ تجویز سولہ اپریل سے بیجنگ میں شروع ہونےوالے روڈ شو میں پیش کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا میں گدھوں کی افزائش کے فارم بنائے جائیں گے۔ حکومت ان فارمز کی مدد کرے گی منصوبے کے تحت زندہ گدھے چین برآمد کئے جائیں گے۔