کے پی کے حکومت نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے 2833.70 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری

پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لئے 70۔2833 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع کو مطلوبہ فنڈ آج جاری کر دیا جائے گا پی ڈی ایم اے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ زلزلے سے متاثرہ اضلاع شانگلہ کو 712 ملین سوات کو 524 ملین اور بونیر کو 20 ملین فنڈ جاری کیا جائے گا۔
دیرپائیں کو 120 ملین،چترال کو 500 ملین صوابی کو 50 ملین روپے کا فنڈ ملے گا اسی طرح دیربالا کے لئے 300 ملین ، مردان کے لئے6۔127 ملین ملاکنڈ کے لئے 300 ملین ، ہنگو کے لئے 15 ملین ایبٹ آباد کے لئے 50 ملین،کوہاٹ کے لئے 5 ملین، تورغر کے لئے 90 اور کوہستان کے لئے 20 ملین روپے کا فنڈ مختص کر دیا گیا ہے۔