Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کے پی کے حکومت نے اگلے الیکشن کا نہیں، اگلی نسل کا سوچا، عمران خان

کے پی کے حکومت نے اگلے الیکشن کا نہیں، اگلی نسل کا سوچا، عمران خان
January 12, 2018

پشاور (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں میٹروکریسی کا راج ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے الیکشن کا نہیں بلکہ اگلی نسل کا سوچا۔
پشاور میں یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کی تقریب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آئے تو نوجوانوں میں گھل مل گئے۔ عمران خان سانحہ قصور پر افسردہ دکھائی دیئے اسی لئے تو انہوں نے تقریب میں میوزک بجانے سے روک دیا۔
تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ قصور میں بارہ بچیاں زیادتی کے بعد قتل کی گئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں میرٹ کا نظام رائج کیا۔ پولیس، تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائے ہیں۔
تقریب میں چیئرمین پی ٹی آئی کو صوبے میں آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔