Saturday, August 20, 2022

کے پی ایل کے میچ میں میرپور رائلز نے کوٹلی لائنز کو ہرا دیا

کے پی ایل کے میچ میں میرپور رائلز نے کوٹلی لائنز کو ہرا دیا
August 12, 2021 ویب ڈیسک

مظفر آباد (92 نیوز) کے پی ایل کے میچ میں میرپور رائلز نے کوٹلی لائنز کو ہرا دیا ۔ میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ مقررہ بیس  بیس اوورز میں برابر رہا جس پر سپر اوور کرائے گئے۔ کوٹلی لائنز کی ٹیم سپر اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر صرف دو رنز بنا سکی ۔ میرپوررائلز کے بلے باز  نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر ہدف حاصل کر لیا۔

اس سے پہلے میرپور رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 211 رنز بنائے۔ مختار 61، اخلاق 45، خوشدل 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں کوٹلی لائنز بھی 8 وکٹیں گنوا کر 211 رنز بنا سکی ۔

احسان علی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ سلمان نے تین ،عماد بٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔