Tuesday, August 16, 2022

کے پی ایل، مظفر آباد ٹائیگرز کی باغ اسٹالئینز کو 4 وکٹوں سے شکست

کے پی ایل، مظفر آباد ٹائیگرز کی باغ اسٹالئینز کو 4 وکٹوں سے شکست
August 12, 2021 ویب ڈیسک

مظفر آباد (92 نیوز) کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) میں مظفر آباد ٹائیگرز نے باغ اسٹالئینز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

مظفر آباد ٹائیگرز نے 214 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مظفر آباد ٹائیگرز نے کے پی ایل کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔

مظفر آباد کی طرف سے صہیب مقصود 59 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، عامر سہیل اور عمید آصف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

باغ اسٹالئینز نے پہلے کھیلتے ہو ئے چار وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا ئے، افتخار احمد نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شان مسعود 65 رنز بنا سکے۔

مظفر آباد کے انور علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔