Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کے پی ایل، کوٹلی لائنز نے اوورسیز وارئیرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

کے پی ایل، کوٹلی لائنز نے اوورسیز وارئیرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
August 13, 2021 --- ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) کشمیر پریمیئرلیگ (کے پی ایل) میں کوٹلی لائنز نے اوورسیز وارئیرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کے پی ایل میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، کوٹلی لائنز نے اوورسیز وارئیرز کو 8 وکٹوں سے دھول چٹا دی۔ کوٹلی کی ٹیم نے 212 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

کامران اکمل نے 35 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، احسان علی نے بھی صرف 29 گیندوں پر 56 رنز کی جارحانہ اننگز داغ دی۔

اس سے قبل اوورسیز وارئیرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 211 رنز بنائے، ناصر نواز نے 66، حیدر علی نے 62 رنز بنائے۔ کوٹلی لائنز کے خرم شہزاد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔