Monday, September 26, 2022

کے سی آر منصوبہ ہمارا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے چوری کر لیا، سعید غنی

کے سی آر منصوبہ ہمارا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے چوری کر لیا، سعید غنی
December 11, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کے سی آر منصوبہ ہمارا تھا اور پی ٹی آئی حکومت نے چوری کر لیا۔

سعید غنی نے کہا کے فور سے متعلق غلط بیانی کی جارہی ہے۔ اسد عمر جھوٹ بولتے ہیں۔ محمود آباد گجرنالہ سندھ حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے۔ سندھ حکومت نے جزائر پر قبضے کی اجازت نہیں دی تھی۔

 ادھر صوبائی وزیر اویس قادر شاہ بولے اسد عمر نے دھڑلے سے غلط بیانی کی۔ کہا گیا کہ سندھ حکومت نے اپنے حصے کے پیسے نہیں دیے۔ سندھ حکومت 58 کروڑ روپے کا چیک دے چکی ہے۔ کہیں تو ثبوت کے پینا فلیکس لگا دیں؟ اسد عمر جھوٹا ثابت کرے منسٹری چھوڑ دوں گا۔  انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے کے سی آر منصوبہ سی پیک سے نکلوا دیا۔ عمران خان کے پاس فنڈز ہیں تو کراچی میں خرچ کریں انہیں کس نے منع کیا ہے؟