Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کے ایم سی کے مرحوم ملازمین کے ورثاء نے ملازمت کے تقرر نامے وصول کر لئے

کے ایم سی کے مرحوم ملازمین کے ورثاء نے ملازمت کے تقرر نامے وصول کر لئے
July 12, 2017

کراچی (92 نیوز) کےایم سی کے مرحوم ملازمین کے اہلخانہ کی کفالت کا مسئلہ حل ہوگیا، ورثاء نے ملازمت کے تقرر نامے وصول کرلئے،مئیر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں پیپلز پارٹی کے ایڈمنسٹریٹرز نے 8 سال میں ان کا حال تک نہ پوچھا۔

کے ایم سی ملازمین کو زندگی میں تو سکھ نصیب نہ ہوا لیکن غربت اور مفلسی کا بوجھ اٹھانے والے ان کے اہلخانہ شاید اب بہتر انداز میں زندگی گزار سکیں گے، کیوں کہ امید حقیقت کا روپ دھار گئی ہے، مئیر کراچی نے ورثاء میں ملازمت کے تقرر نامے تقسیم کردیے۔

مئیر کراچی وسیم اختر نے پیپلزپارٹی اور آٹھ سال تک شہری حکومت کا نظام چلانے والے سابقہ ایڈمنسٹریٹرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود فرض نبھایا، بلا تفریق تقررنامے تقسیم کئے۔